ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیردفاع سیتارمن نے سیاچن میں فوجیوں کے ساتھ تہوارمنایا

وزیردفاع سیتارمن نے سیاچن میں فوجیوں کے ساتھ تہوارمنایا

Sat, 30 Sep 2017 22:12:26    S.O. News Service

جموں30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیردفاع نرملاسیتا رمن نے آج سیاچن اور لداخ کے کنٹرول لائن کے مقامات ر فوجیوں کے ساتھ دسہرہ کاتہوارمنایا۔ انہوں نے فوجیوں کو بتایا کہ حکومت ہر صورت میں ان کی حمایت کرتی ہے۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے سرحدی علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کرکورام سے لیہ سے منسلک ایک پل کا افتتاح کیا۔فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت تمام حالات میں ملک کے تحفظ کے فوجیوں کے ساتھ ہیں۔فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہاکہ میں یقین دلاتی ہوں کہ حکومت تمام وقت اور حالات میں آپ کے ساتھ ہے۔ ہم آپ کے خاندان کے ساتھ ساتھ آپ کی ضروریات اور مطالبات پرحساس ہیں۔


Share: